کرائمز

اٹک جیل میں حوالاتی پر تشدد: ویڈیو وائرل ہونے پر سپرنٹنڈنٹ عارف شہزاد عہدے سے برطرف، 5 اہلکار معطل

اٹک جیل میں حوالاتی پر تشدد: ویڈیو وائرل ہونے پر سپرنٹنڈنٹ عارف شہزاد عہدے سے برطرف، 5 اہلکار معطل

اٹک (افتخار خٹک) اٹک جیل میں ایک حوالاتی پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد محکمہ جیل خانہ جات نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ جیل عارف شہزاد کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ واقعے میں ملوث جیل کے دیگر افسران کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وائرل ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ افسران کی موجودگی میں ایک حوالاتی پر تشدد کیا جا رہا ہے، جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

محکمہ جیل خانہ جات نے واقعے کی ابتدائی تحقیقات کے بعد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سمیت 5 اہلکاروں کو 90 روز کے لیے معطل کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق واقعے کی مکمل انکوائری کی جا رہی ہے اور ملوث اہلکاروں کے خلاف مزید کارروائی متوقع ہے۔

عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے اس واقعے پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کا خاتمہ کیا جائے اور ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید جیلوں میں سیکیورٹی اور نگرانی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
سے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You