نشتر ہال پشاور میں فنکاروں کی پابندی کی شدید مذمت کرتی ہوں۔سعیدہ خان

نشتر ہال پشاور میں فنکاروں کی پابندی کی شدید مذمت کرتی ہوں۔سعیدہ خان
پابندی کا حکم ڈائریکٹر اجمل خان کی طرف سے دیا گیا ہے جو قابل افسوس ہے۔سینیئر آرٹسٹ میڈم شہناز/ نظر محمد زرو
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چیئرپرسن وا وا ویلفیئر ایسوسی ایشن خیبرپختونخواہ سعیدہ خان نے کہا کہ نشتر ہال پشاور میں فنکاروں کی پابندی کی شدید مذمت کرتی ہوں انہوں نے کہا پابندی کا حکم نشتر ہال پشاور کے ڈائریکٹر اجمل خان کی طرف سے دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ نشتر ہال اجمل خان کی باپ کی جاگیر نہیں ہے کہ وہ نشتر ہال پشاور میں فنکاروں کے آنے پر پابندی لگائے۔ انہوں نے کہا کہ نشتر ہال فنکاروں کے ٹیکسوں پر چلتا ہے پھر فنکاروں کے ساتھ اتنا ظلم کیوں ہو رہا ہے۔ اس موقع پر وا وا ویلفیئر ایسوسی ایشن خیبرپختونخواہ کی چیئرپرسن سعیدہ خان ، سینیئر آرٹسٹ میڈم شہناز، نظر محمد زرو نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور ڈائریکٹر جنرل کلتور سے مطالبہ ہے کہ نشتر ہال پشاور میں فنکاروں کی پابندی پر ڈائریکٹر اجمل خان کے خلاف نوٹس لیں اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کرے انہوں نے کہا کہ اگر اجمل خان کے خلاف خیبر پختونخوا حکومت نے نوٹس نہیں لیا تو خیبر پختونخوا فنکار برادری احتجاج پر مجبور ہوگی۔



