وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو کراچی کے سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی کی آفر
*وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو کراچی کے سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی کی آفر*.
*پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے ، سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی*
*عصر حاضر کے تقاضوں اور دور جدت کے مطابق پروجیکٹ مرتب، جاوید صدیقی*
*صفائی و ستھرائی نصف ایمان ھے، اور معاشرہ کا حسن بھی، سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی*
*راہداریوں کو کشادہ، دھوپ و برسات سے محفوظ اور برقی قمقموں سے آراستہ ناگزیر، جاوید صدیقی*
*نئے آہنی گیٹ اور طویل چار دیواری لازمی ضرورت بن گئیں، سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی*
کراچی (اسٹاف رپورٹ) کراچی کے سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی نے کہا ھے کہ پاکستان کا عروس البلد، سب سے زیادہ گنجان اور روشنیوں کا شہر کراچی ھے اور کراچی کے وسط میں سخی حسن علاقہ ھے جو اپنی مشہوری میں بین الاقوامی سطح پر جانا پہچانا جاتا ھے، جاوید صدیقی کے مطابق یہاں کا سخی حسن قبرستان اپنے ہرے بھرے گھنے درختوں کے سبب ایک خاص اہمیت رکھتا ھے، اس قبرستان میں کئی پاکستانی معروف شخصیات اور بیشمار بزرگان دین و اولیاء اللہ ابدی نیند کررھے ہیں لیکن روز بروز حکومتی اداروں کی عدم توجہگی کے باعث سخی حسن کی زبوں حالت ہوچکی ھے، گوکنوں کی اجارہ داری کے سبب راہداریوں پر بھی بھاری رقم کے عیوض قبریں بناڈالی، یوں لگتا ھے کہ کسی دور کسی زمانے میں شریف الفنس حکمران سے توجہ دی ہوگی تب ہی مکمل تباہی سے ابتک محفوظ ھے۔ کراچی کے سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی نے پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے موجودہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے چند سال قبل قبرستان میں ملاقات کرکے صورتحال سے آگاہ کیا تھا جس پر یقین دلایا کہ سخی حسن قبرستان پر سنجیدگی سے توجہ دیجائے گی لیکن تا حال جوں کا توں ھے یہی نہیں بلکہ جماعت اسلامی کے یو سی چیئرمین عاطف احمد خان کو بھی اس طرف متوجہ کرایا لیکن وہ بھی کچھ نہ کرسکے، جاوید صدیقی نے کہا کہ کراچی شہر کو اپنا دل ماننے والے ایم کیو ایم نے بھی اس طرف قطعی سنجیدگی سے نہیں دیکھا۔ ان کا کہنا ھے کہ پاکستان پیپلز پارٹی چھ سے زائد بار وزارت اعلیٰ کا منصب لینے کے باوجود سخی حسن قبرستان کو ہمیشہ نظر انداز کیا لیکن جاوید صدیقی موجودہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب ، یو سی چیئرمین عاطف احمد خان اور ایم کیو ایم سے ناامید نہیں بلکہ سمجھتے ہیں کہ یہ سب ملکر سخی حسن قبرستان کی بہتری اور اچھی نظم و ضبط کیلئے اپنا اپنا مثبت موثر کردار ادا کرسکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو کراچی کے سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی نے آفر پیش کی ھے کہ وہ سخی حسن قبرستان کیلئے اپنی خدمات پیش کرکے دعائیں سمیٹنا چاہیں گے، پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں میئر کراچی، کمشنر کراچی، یو سی چیئرمین، ایم پی اے ایم کیو ایم اور چھٹے ممبر وہ خود بھی ہوں۔ کراچی کے سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی نے کہا کہ عصر حاضر کے تقاضوں اور دور جدت کے مطابق پروجیکٹ مرتب کیا جائے جس میں راہداریوں کو کشادہ، دھوپ و برسات سے محفوظ اور برقی قمقموں سے آراستہ کرکے شب و روز لوحقین کیلئے قابل آمد بنایا جائے اور نئے آہنی گیٹ اور طویل چار دیواری لازمی بنائی جائے تاکہ چور ڈکیتوں کے علاوہ آوارہ کتوں سے بھی محفوظ بن سکے۔ جاوید صدیقی کا کہنا ھے کہ صفائی و ستھرائی نصف ایمان ھے، اور معاشرہ کا حسن بھی۔ ھم دنیا کے دیگر ممالک کے قبرستان کو دیکھتے ہیں تو دل کو اطمینان اور سکون ملتا ھے کیونکہ راہداریوں پر پھول پودوں سے ایک جانب روح کو سکون ملتا ھے تو دوسری جانب جاذب نظر اور بے خوفی کا سماں بھی رہتا ھے انکے مطابق سخی حسن کے اندر کی راہداریوں کے چوراہوں پر قرآنی آیات کیساتھ ساتھ درود شریف کے پینافلیکس بورڈ بھی غیر حافظوں کو پڑھنے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔ کراچی کے سینئر جرنلسٹ کا کہنا ھے کہ اگر وزیراعلیٰ سندھ نے میری ان گزارشات و مشاورت پر احکامات جاری کئے تو انکی سیاسی جماعت سمیت وہ خود دونوں جہاں میں سرخرو ضرور ہونگے ، انشاءاللہ۔



