جہلم

وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کی خصوصی ہدایات پر تحصیل دینہ میں صفائی

وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کی خصوصی ہدایات پر تحصیل دینہ میں صفائی کے حوالے سے ایک جامع اور ہنگامی صفائی مہم کا آغاز کرد یا گیا

جس کی نگرانی اور حصوصی ہدایات AC دینہ صفاء عابد چغتائی ایم۔ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر کر رہے ہیں، جبکہ تحصیل دینہ میں عید ااضحٰی کے موقع پر اس مہم کو مؤثر بنانے کے لیے تحصیل منیجر محمد ولید اور اسسٹنٹ منیجر اربن محمد محسن اور رورال اسسٹنٹ منیجر اسد عالم اپنی ٹیموں کے ساتھ متحرک ہیں۔

دینہ (ملک ندیم عباس +راشدہ کیانی ) تفصیلات کہ مطابق تمام اہم شاہراہوں، بازاروں، گلیوں اور محلوں میں صفائی ستھرائی کے عمل کو تیز کر دیا گیا ہے۔ کچرا اٹھانے کے لیے اضافی گاڑیاں اور عملہ تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

نالوں کی صفائی، سڑکوں کی جھاڑو پھیلائی، اور کچرے کے ڈھیروں کو فوری ہٹانے کا کام جاری ہے۔
عوام میں صفائی کی آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے تاکہ مقامی آبادی بھی اس عمل میں حصہ لے۔ اس کے علاوہ، صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے مستقل بنیادوں پر مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش اور ماحولیات کے معیار کو بلند رکھا جائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You