راولپنڈی ۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کا راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن

راولپنڈی ۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کا راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کہ وکلاء سے خطاب۔
راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سردار منظر بشیر اور جنرل سیکرٹری اسد محمود ملک نے چند روز پہلے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کو راولپنڈی بار انے کی دعوت دی جس کو امیر جماعت اسلامی نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی بار میں وکلا سے خطاب کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہوگی ۔راولپنڈی بار امد کے موقع پر امیر جماعت اسلامی پاکستان کا شاندار استقبال کیا گیا راولپنڈی بار کے جنرل سیکرٹری اسد محمود ملک نے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن کا راولپنڈی بار انے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بار کی روایت ہے کہ کوئی بھی سیاسی جماعت یا سیاسی سرگرمیاں ہوں ہم ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں اور سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر ایک دوسرے کے مہمانوں کی عزت کرنا ہمارا فرض ہے ۔صدر بار سردار منظر بشیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ حافظ نعیم الرحمن جیسی شخصیت راولپنڈی بار میں تشریف ائے وکلا برادری کی یہ روایات میں شامل ہے کہ ہم انے والے مہمان کی عزت میں کوئی کمی نہیں چھوڑتے اور اس بار کے پلیٹ فارم سے میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ حافظ صاحب کی جماعت اور ان کی الخدمت فاؤنڈیشن بہترین کام کر رہی ہے اور ہمارے ملک میں ایسے ویلفیئر اداروں کی اشد ضرورت ہے میں ایک بار پھر تمام معزز مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور حافظ صاحب کا بھی کہ جو ہماری دعوت پر راولپنڈی بار میں تشریف لائے۔اس موقع پر وکلا سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار کے صدر سردار منظر بشیر سیکرٹری جنرل اسد محمود ملک اور دیگر عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں پورے پاکستان میں خطاب کرتا ہوں لیکن یہاں ا کر یہ ضرور کہوں گا کہ اگر ہماری حکومتوں کو الیکشن کروانا ہے تو وکلا کی طرز پر الیکشن کروایا جائے تاکہ یہ فارم 47 اور 45 کا رونا ختم ہو جائے ہمیں فلسطین اور غذا کے مسلمان بھائیوں کی طرف ضرور دیکھنا چاہیے کہ ان پر اسرائیل کی طرف سے جو ظلم اور ستم ڈھائے جا رہے ہیں چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں کو گولیاں ماری جا رہی ہیں ان کے شہروں کے شہر ملبے کا ڈھیر بنا دیے گئے لیکن افسوس سے کہتا ہوں کہ مسلمان ممالک چوں تک نہیں کر رہے اور اپنے اپنے مفادات کی جنگ میں مصروف ہیں تمام مسلمان ممالک کو اس وقت فلسطینیوں کی مدد کرنی چاہیے نہ کہ اپنے اپنے مفادات کی خاطر خاموش رہ کر وقت گزار رہے ہیں اس وقت کشمیر کے مسئلے کی بات نہ کی جائے تو وہ بھی زیادتی ہوگی کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور ہم اپنے شہر کو کبھی بھی کسی کو دبوچنے کی اجازت نہیں دیں گے اللہ نے چاہا تو ہم کشمیر کو ضرور ازاد کروا کر دم لیں گے اور ہمارے جو ملک میں اندرونی معاملات ہیں جن میں مہنگائی اور بجلی گیس کے بلوں میں ہوش ربا اضافہ لوگوں کے لیے بڑے مسئلے ہیں حکومت نے ہمارے ساتھ 14 دن دھرنا دینے کے بعد جو مذاکرات کیے تھے ان پر فل فور عمل درامد کروایا جائے اور عام لوگوں کی زندگیوں کو اسان کرنے کے لیے انہیں ریلیف فراہم کیا جائے میں ایک بار پھر راولپنڈی بار کے عہدیداران کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے مجھے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار میں امد کی دعوت دی۔تقریب کے اخر میں بار کے صدر سردار منظر بشیر اور جنرل سیکرٹری اسد محمود ملک نائب صدر نائلہ فیصل ملک جوائنٹ سیکرٹری رانا حاشر و دیگر نے حافظ نعیم الرحمن کو پھولوں کا گلدستہ اور شیلڈ پیش کی




