پاکستان

کارکردگی کے اعتراف کے حوالے سے ہمیں محتاط رہنا چاہیے۔جسٹس (ر) وجیہ الدین احمد

کارکردگی کے اعتراف کے حوالے سے ہمیں محتاط رہنا چاہیے۔جسٹس (ر) وجیہ الدین احمد

تخریب کاری کے معاملات اب نو عمر بچوں تک پہنچ چکے ہیں۔جسٹس (ر) وجیہ الدین احمد

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق جج جسٹس (ر) وجیہ الدین احمد نے کہا ہے کہ تخریب کاری کے معاملات اب نو عمر بچوں تک جا پہنچے ہیں،جو ایک نہایت تشویشناک امر ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرونی دشمن سے نمٹنے سے پہلے ضروری ہے کہ ہم اپنے گھر میں صبر و سکون اور ہم آہنگی کی فضا قائم کریں۔جسٹس (ر) وجیہ الدین احمد نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ جنگ میں نمایاں کردار پاکستان ائیرفورس کا رہا، جبکہ بری فوج کی کارکردگی سے متعلق مزید آگہی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ عسکری سطح پر بعض منظم کوششیں ضرور کی گئیں، لیکن کارکردگی کے اعتراف کے معاملے میں ہمیں نہایت محتاط رویہ اپنانا چاہیے۔ نہ کسی کو اس کے حق سے زیادہ دینا چاہیے اور نہ ہی کسی کی مثبت کارکردگی کے ایک ذرے کا بھی انکار کرنا چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، کیونکہ یہ ملک ہم سب کا ہے اور اس کی حفاظت ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You