اہم خبریںپاکستان

بھارت کیساتھ تناؤ موجود ہے، اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن کے خدشےکو رد نہیں کرسکتے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس

بھارت کیساتھ تناؤ موجود ہے، اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن کے خدشےکو رد نہیں کرسکتے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس

حالیہ پاک بھارت تنازع میں دونوں ممالک جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی طرف نہیں گئے تاہم یہ بہت ہی خطرناک صورتحال تھی۔جنرل ساحر شمشاد مرزا

راولپنڈی(نمائندہ ذیشان نجم خان) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا ہے بھارت کے ساتھ تناؤ ابھی موجود ہے، اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن کے خدشے کو رد نہیں کر سکتے۔غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا تھا ہم 22 اپریل سے پہلےکی صورتحال پر واپس آ رہے ہیں، اس وقت کچھ نہیں ہو رہا۔جنرل ساحر شمشاد مرزا کا مزید کہنا تھا حالیہ پاک بھارت تنازع میں دونوں ممالک جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی طرف نہیں گئے تاہم یہ بہت ہی خطرناک صورتحال تھی، کسی بھی وقت اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن کے خدشےکو رد نہیں کر سکتے کیونکہ تناؤ ابھی موجود ہے اور تناؤ میں ردعمل مختلف ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اس قسم کی صورتحال متنازع علاقون تک محدود نہیں رہے گی بلکہ یہ پورے بھارت اور پورے پاکستان تک پھیلے گی۔ان کا کہنا تھا پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ تصادم نے دو جوہری طاقتوں کے درمیان حدود کو کم کر دیا ہے، بین الاقوامی برادری کے مداخلت کے لیے وقت کی مہلت اب بہت کم رہ گئی ہے، یہ مسائل صرف بات چیت اور مشاورت سے ہی حل ہو سکتے ہیں، ان مسائل کو میدان جنگ میں حل نہیں کیا جا سکتا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You