فلسطین میں انسانی نسل کشی کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔وزیر زادہ

فلسطین میں انسانی نسل کشی کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔وزیر زادہ
تمام دنیا کے انسانیت سے مطالبہ ہے کہ خدارا اسرائیل کی اس جارحیت کو روکیں اور فلسطینیوں کیلئے آواز اٹھائیں۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق رکن صوبائی اسمبلی و فوکل پرسن وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اقلیتی امور وزیر زادہ نے کہا کہ فلسطین میں جو انسانی نسل کشی جاری ہے تمام دنیا کی انسانیت حیران اور پریشان ہیں اور یہ ان کے لیے لمحہ فکریہ ہے کیونکہ وہاں پر چھوٹے بچوں کو قتل کیا جا رہا ہے عورتوں پر ظلم ڈائے جا رہے ہیں ان کے گھروں اور رہائش گاہوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اسپتال اور مساجد کو شہید کیا جا رہا ہے وہاں پر انسانیت بلک رہی ہے بچے اور عورتیں بھوک سے مر رہے ہیں لیکن اس جدید دور میں جہاں پر ہیومن رائٹس اور اقوام متحدہ جیسی طاقتیں موجود ہے جو کہ اس دنیا میں اس طرح کے ظلم کے خلاف اقدامات کرتی ہیں لیکن ان کی خاموشی سوالیہ نشان ہے کیونکہ جس طرح کا ظلم ہو رہا ہے اور اسرائیل جس بربریت کا مظاہرہ کر رہا ہے یہ کبھی پتھر کے زمانے میں بھی نہیں ہوا ہوگا انسانیت سسک رہی ہے اور ہم تماشائی بنے ہوئے تماشہ دیکھ رہے ہیں اخر ایسا کیوں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ممالک کو مل بیٹھ کر فلسطین کے مسئلے کو دنیا کے سامنے اٹھانا چاہیے تاکہ وہاں پر امن قائم ہو مزید قتل عام نہ ہو تمام ممالک کو اقوام متحدہ کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرنا چاہیے اور ہیومن رائٹس کے داروں کو حقیقی معنوں میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ انسانیت کہ ناطے سب کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ فلسطین میں اسرائیل کے مظالم کو روکے وہاں پر جنگ بندی کر وایے فلسطین کا علاقہ فلسطین کو دیا جائے اور جو علاقہ اسرائیل کا بنتا ہے وہ اس پر اکتفا کرکے اس ہٹ دھرمی سے باز ا جائے اگر یہ جنگ نہ روکی گئی تو پوری دنیا اس کی لپیٹ میں اجائے گی اور فلسطین کے بعد دیگر ممالک بھی نشانے پر اجائیں گے یہ اگ اگر بھڑک اٹھی تو پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے گی اور دنیا میں ایسی ہولناک ایٹمی جنگ چھڑ جائے گی جس سے یہ پوری دنیا راکھ کا ڈھیر بن جائے گی۔ سابق رکن صوبائی اسمبلی و فوکل پرسن وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اقلیتی امور وزیر زادہ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ تمام ممالک سے مطالبہ ہے کہ خدارا اسرائیل کی اس جارحیت کو روکیں اور فلسطین کے مسلمانوں کے لیے اواز اٹھائیں اور امن کے لیے فوری اقدامات کریں۔



