انٹرنیشنلاہم خبریں

یمن: امریکی فضائی حملوں میں القاعدہ کے 9 ارکان ہلاک

یمن: امریکی فضائی حملوں میں القاعدہ کے 9 ارکان ہلاک۔

امریکی حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں القاعدہ کا مقامی رہنما بھی شامل ہے۔سیکورٹی ذرائع

صنعا(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق یمن میں امریکی فضائی حملوں میں القاعدہ کے 9 ارکان مارے گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو میں یمنی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ یمن میں ہونے والے امریکی فضائی حملوں میں القاعدہ کے 9 ارکان بھی مارے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ امریکی حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں القاعدہ کا مقامی رہنما بھی شامل ہے۔امریکا نے جمعے کی شام یمن کے شمالی علاقے میں فضائی حملے کیے تھے۔واضح رہے امریکا نے رواں ماہ کے آغاز میں یمن کی حوثی اکثریتی تنظیم انصاراللہ کے ساتھ سیزفائر کا اعلان کیا تھا۔انصاراللہ فلسطینیوں کی حمایت میں بحیرہ احمر میں اسرائیلی اور اس سے متعلقہ جہازوں پر حملے کر رہی تھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You