اہم خبریں
کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیر صدارت منعقدہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کے حالیہ اجلاس میں وجیہہ اسلم بنت محمد اسلم صدیقی کو شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن میں تحقیقی مقالہ مکمل کرنے پر پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کرنے کی منظوری دی گئی۔انہوں نے اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان ”گرین بینکنگ کا فروغ اور کارکردگی پر اثرات: اداروں اور صارفین کے زاویہ نگاہ سے“ڈاکٹر سید تحسین جاوید کی زیر نگرانی مکمل کیا۔




