اہم خبریںپاکستان

بھارت نے حملوں کے دوران شہریوں اور مساجد کو نشانہ بنایا: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے حملوں کے دوران شہریوں اور مساجد کو نشانہ بنایا۔

وفاقی دارالحکومت میں عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردوں کا کوئی کیمپ نہیں ہے، ہم عالمی میڈیا اور مبصرین کو دعوت دیتے ہیں آکر خود حقیقت دیکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوئی دباؤ قبول نہیں، جارحیت کا جواب دینے کیلئے 200 فیصد تیار ہیں: خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ بھارت نے حملوں کے دوران شہریوں اور مساجد کو نشانہ بنایا، ایل او سی پر جھڑپوں میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔

وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنے دفاع کا حق ہے، بھارت نے پہلگام واقعے کے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You