چیئرمین مستقبل پاکستان کی بھارتی جارحیت کی مذمت اور جوابی وار پر افواج پاکستان کو خراج تحسین

چیئرمین مستقبل پاکستان کی بھارتی جارحیت کی مذمت اور جوابی وار پر افواج پاکستان کو خراج تحسین
پاکستان کی مسلح افواج ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
بھارت کاجنگی جنون اور ہندوتوا نظریہ جنوبی ایشیاء کے امن کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے:چیئرمین
نیلم،جہلم ہائیڈرو پروجیکٹ پربھارتی گولہ باری بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے:گفتگو
پوری پاکستانی قوم متحدہو، افواہوں پر کان نہ دھریں اور سوشل میڈیا پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں:پیغام
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی رات کے اندھیرے میں بھارتی حملے کی پر زور الفاظ مذمت،دو دراجن سے زائدمعصوم شہریوں کی شہادت پر اظہار افسوس، پاک فضائیہ کو بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرانے اور افواج پاکستان کی طرف سے بھرپور جوابی وار کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے،چورا کمپلیکس پر بھارتی فوج کا سفید جھنڈا لہرانا شکست کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے مگر اسے بھرپور سبق سکھانے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں جارحیت تو دور کی بات اس کے بارے میں سوچ بھی نہ سکے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا جنگی جنون اور ہندوتوا نظریہ جنوبی ایشیاء کے امن کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے اور اگر آئندہ بھارت نے دوبارہ کسی مہم جوئی کی کوشش کی تو اسے اس سے بھی زیادہ سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ نیلم،جہلم ہائیڈرو پروجیکٹ پربھارتی گولہ باری بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے عالمی برادری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے کر اس کا بائیکاٹ کرے۔ چیئرمین مستقبل پاکستان نے پوری پاکستانی قوم سے اپیل کی کہ وہ متحد رہیں،افواہوں پر کان نہ دھریں اور سوشل میڈیا پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
07-05-2025



