انٹرنیشنل

کیلیفورنیا کے سمندر میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 3 افراد ہلاک، متعدد لاپتا۔

کیلیفورنیا کے سمندر میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 3 افراد ہلاک، متعدد لاپتا۔

یہ نقصان تارکین وطن کی اسمگلنگ کی بظاہر کوشش معلوم ہوتی ہے۔حکام

کیلیفورنیا(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق کیلیفورنیا کے سمندر میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 3 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحل سان ڈیاگو میں ایک چھوٹی کشتی کے ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا جس میں 2 بچوں سمیت 16 افراد سوار تھے۔کوسٹ گارڈ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کشتی ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا گیا جس میں ہیلی کاپٹر کی مدد بھی لی گئی۔اپریشن کے دوران 4 افراد کو ریسکیو کرکے طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کیا گیا جبکہ حادثے میں 3 افراد ہلاک اور 7 افراد لاپتا ہوگئے ہیں جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔حکام کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ یہ نقصان تارکین وطن کی اسمگلنگ کی بظاہر کوشش معلوم ہوتی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You