انٹرنیشنل

قطری وزیر اعظم کی پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان کے اقداما ت کی حمایت۔

قطری وزیر اعظم کی پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان کے اقداما ت کی حمایت۔

وزیراعظم شہباز شریف بہت محنت سے پاکستان کی معیشت کو درست سمت میں لے کر جا رہے ہیں۔قطری وزیر اعظم

قطر(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق قطر کے وزیر اعظم نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کے اقداما ت کی حمایت کردی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں قطری وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمان بن جاسم نے کہا کہ قطر خطے میں عدم کشیدگی کی پالیسی کا حامی ہے امید ہے سفارتی کوششوں سے کشیدگی کم ہو گی۔قطری وزیر اعظم نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف بہت محنت سے پاکستان کی معیشت کو درست سمت میں لے کر جا رہے ہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے قطر کے وزیر اعظم کو بھارت کے جارحانہ اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئےکہا کہ پہلگام واقعےکی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش پاکستان کے اصولی مؤقف کو مضبوط کرتی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You