انٹرنیشنل

پاکستان کا عالمی عدالت انصاف میں فلسطین کے ساتھ غیرمتزلزل یکجہتی کا اظہار۔

پاکستان کا عالمی عدالت انصاف میں فلسطین کے ساتھ غیرمتزلزل یکجہتی کا اظہار۔

پاکستانی سفیر نے غزہ میں انسانی امداد کی بلاروک ٹوک فراہمی اور اسرائیل کو جوابدہ بنانے پر زور دیا۔

ہیگ(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں فلسطین کے ساتھ غیرمتزلزل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہیگ میں پاکستان کے سفیر سید حیدر شاہ نے عالمی عدالت انصاف میں زبانی بیان دیا جس میں انہوں نے فلسطینی علاقوں بالخصوص غزہ میں اسرائیلی مظالم کو اجاگر کیا۔پاکستانی سفیر نے اقوام متحدہ کی ایجنسی انروا کے خلاف اسرائیلی اقدامات کی مذمت کی اور کہا کہ انروا کے آپریشنز روکنے کی کوشش عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔پاکستانی سفیر نے غزہ میں انسانی امداد کی بلاروک ٹوک فراہمی اور اسرائیل کو جوابدہ بنانے پر زور دیا۔پاکستان نے رواں سال کیس میں تحریری بیان بھی عالمی عدالت میں جمع کرایا تھا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں کیس کی سماعت 2 مئی تک جاری رہےگی۔ 40 سے زائد ممالک اور تنظیمیں عالمی عدالت کے اجلاسوں میں شرکت کر رہی ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You