پنجاب

اسرائیل فلسطین میں جاری بے گناہ قتل عام بند کریں۔فرح جاوید

اسرائیل فلسطین میں جاری بے گناہ قتل عام بند کریں۔فرح جاوید

فلسطینیوں کے قتل عام پر اقوام عالم کی خاموشی افسوسناک ہے۔سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی کی میڈیا سے گفتگو

لاہور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کی سینئر رہنما محترمہ فرح جاوید نے کہا کہ اسرائیلی فوج فلسطین میں جاری بے گناہ قتل عام و نسل کشی بند کریں انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے قتل عام و نسل کشی پر اقوام عالم کی خاموشی افسوسناک ہے انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے فلسطین میں بے گناہ قتل عام جاری ہے جس میں ابھی تک ہزاروں فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہے اور لاکھوں کی تعداد میں زخمی ہو گئے ہے جو قابل افسوس ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کی سینئر رہنما محترمہ فرح جاوید نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ پاکستان اور پاکستانی عوام مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہمیشہ کھڑی رہنگی انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتی ہوں کہ فلسطین میں جاری بے گناہ قتل عام کے خلاف آواز بلند کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں کیونکہ بے گناہ قتل عام انسانیت کی توہین ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You