نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی سربراہی میں

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی سربراہی میں ایس ایس پی آفس نواب شاہ میں میٹنگ کا انعقاد، میٹنگ میں ضلع شہید بینظیر آباد پولیس کے تمام ڈی ایس پی صاحبان اور ایس ایچ اوز کی کارکردگی اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا جائزہ لیا گیاتفصیلات کے مطابق ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی سربراہی میں ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،میٹنگ میں تمام ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز اور انچارجز نے میٹنگ میں شرکت کی، میٹنگ میں تمام ایس ایچ اوز نے ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کو ضلع کی موجودہ صورتحال سے متعلق پی ایس وائز آگاہ کیا.جس کے بعد ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار نے آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے جاری کردہ احکامات/ہدایات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈی ایس پی صاحبان اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں جرائم پیشہ و منشیات فروش عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز کریں اور جلد از جلد اپنے علاقوں کو منشیات و جرائم سے پاک کریں.ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار نے غیر تسلی بخش کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایس ایچ اوز اور ہیڈ محرارن پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شوکاز نوٹس دیکر وارننگ جاری کی۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار نے سخت احکامات دیتے ہوئے کہا کہ چوری/ڈکیتی موٹرسائیکل اسنیچننگ کرنے میں ملوث ملزمان، اشتہاری/مفرور ملزمان، لسٹڈ نارکوٹکس ڈیلرز، گٹکا و منشیات فروشوں کو فلفور گرفتار کیا جائے اور مقدمات درج کیے جائیں.ایس ایس پی میر شہید بینظیر آباد نے تمام ڈی ایس پی صاحبان اور ایس ایچ اوز کو فینسی نمبر پلیٹس،ٹنٹڈ گلاس،ریوالونگ لائٹس اور ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کے بھی احکامات جاری کیے.ایس ایس پی شہید بینظیر آباد نے تمام ڈی ایس پی صاحبان اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام روپوش و اشتہاری ملزمان کو فلفور گرفتار کیا جائے۔شہید بینظیر آباد پولیس کی ایک اور کامیاب کارروائی۔کراچی سے چوری ہونے والی کار کو شہید بینظیر آباد پولیس نے برآمد کرلیا۔کراچی بن قاسم سے گھر کے باہر کھڑی وائٹ ٹویوٹا کرولا کار چوری ہوگئی جسکی اطلاع مختلف اضلاع کو دی گئی۔جسکے بعد شہید بینظیر آباد تھانہ تعلقہ نواب شاہ اور مددگار 15 پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دورانِ ناکہ بندی چوری شدا کار کا پیچھا کیا جسکے بعد چور کار کو سوسائٹی نواب شاہ میں چھوڑ کر فرار ہوگئے اور کار کو پولیس تحویل میں لے لیا گیا۔چوری کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ضلع بھر میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہےکار کی برآمدگی پر ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار نے پولیس ٹیم کو شاباشی دی




