لانڈھی ٹاون کےلیے ایک اور اعزاز

لانڈھی ٹاون کےلیے ایک اور اعزاز
معروف عالمی فکری ادبی اور سماجی شخصیت وائس پرنسپل گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول لانڈھی نمبر 1 شاہد ساگر کی بیٹی نےMBBS کا امتحان رواں سال PUMS میڈیکل اینڈ سائنس یونیورسٹی اف نواب شاہ سے بہترین پوزیشن میں پاس کیا
کراچی(رپورٹ؛عاصم آرائیں جہلمی)
ڈاکٹر بنت محمد شاہد ساغر نے MBBS کا امتحان بہترین پوزیشن کے ساتھ پاس کر کے نا صرف اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کر دیا بلکہ لانڈھی ٹاؤن کے طلباء و طالبات کو بھی اپنی شاندار کامیابی سے یہ پیغام دیا کہ محنت اور مستقل مزاجی سے ہر کام کو ممکن بنایا جاسکتا ھے۔
کراچی کے علاقے لانڈھی ٹاؤن کے گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نمبر 1 لانڈھی نمبر 1 کے وائس پرنسپل محترم جناب محمد شاہد ساغر صاحب ایک علمی ، ادبی اور دانشور شخصیت ھیں اور شعبہ تعلیم کیلئے جنکی گراں قدر اور ناقابل فراموش خدمات ہیں اس کی مثال لانڈھی کے تمام سرکاری اسکولوں میں نہیں ملتی۔
محمد شاہد ساغر صاحب کی بیٹی نے رواں برس PUMS میڈیکل اینڈ سائنس یونیورسٹی آف نوابشاہ سے MBBS کا امتحان بہترین پوزیشن کے ساتھ پاس کر لیا ہے جو کہ اہلیان لانڈھی ٹاؤن کراچی کے لیے فخر کی بات ہے۔
ہم اہلیان لانڈھی کراچی سر محمد شاہد ساغر صاحب اور ڈاکٹر صاحبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔



