پنجاب

راولپنڈی سی پی او سید خالد ہمدانی اور ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کی کھلی کچہریاں

راولپنڈی سی پی او سید خالد ہمدانی اور ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کی کھلی کچہریاں،سینئر پولیس افسران نے ایس ڈی پی او آفس صدر سرکل،ایس ڈی پی او آفس سول لائنز سرکل اور تھانہ ویمن میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز سمیت شہریوں، سول سوسائٹی اور میڈیا پرسنز کی شرکت، سی پی او سید خالد ہمدانی اور ایس ایس پی آپریشنز نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے، سی پی او نے شہری سے ناروا سلوک کی شکایت پر انچارج چوکی گرجا سب انسپکٹر احمد نواز اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر شہزادہ آفتاب عباس کو معطل کر کے ایس پی صدر کو انکوائری کا حکم دیا،وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں، سی پی او سید خالد ہمدانی۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی اور ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کی کھلی کچہریاں،سینئر پولیس افسران نے ایس ڈی پی او آفس صدر سرکل،ایس ڈی پی او آفس سول لائنز سرکل اور تھانہ ویمن میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز سمیت شہریوں، سول سوسائٹی اور میڈیا پرسنز نے شرکت کی، سی پی او سید خالد ہمدانی اور ایس ایس پی آپریشنز نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے، سی پی او نے شہری سے ناروا سلوک کی شکایت پر انچارج چوکی گرجا سب انسپکٹر احمد نواز اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر شہزادہ آفتاب عباس کو معطل کر کے ایس پی صدر کو انکوائری کا حکم دیا،ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقارکا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل کے فوری حل میں کسی قسم کی غفلت یا تساہل برداشت نہیں کی جائے گی، سی پی او نے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ پولیسنگ کا بنیادی یونٹ ہے، تھانے کی سطح پر شہریوں کے مسائل کا حل یقینی بنایا جائے، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ تھانوں میں شہریوں کے لئے بہترین سروس ڈیلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You