پنجاب

لاہور کو ای سی او ٹورازم کیپیٹل 2027 کا اعزاز حاصل

پاکستان اور پنجاب کے لیے قابلِ فخر اور تاریخی لمحہ، لاہور کو ای سی او ٹورازم کیپیٹل 2027 کا اعزاز مل گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام تشکر جاری کیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ ترکیہ کے شہر ارضروم میں 6 ویں ای سی او ٹورازم وزارتی اجلاس میں تاریخ، ورثے اور محبتوں کے شہر لاہور کو ٹورازم کیپیٹل 2027 قرار دے دیا گیا ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ شاندار تاریخی ورثے، رنگا رنگ ثقافت اور بے پناہ صلاحیتوں کے ساتھ لاہور دنیا کے استقبال کے لیے تیار ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ای سی او ٹورازم کیپیٹل 2027 کی حیثیت سے لاہور عالمی منظرنامے پر روشن مرکز ہونے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کو ٹورازم کیپٹل 2027 منتخب کرنے پر ای سی او ممالک کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ای سی او کے اعتماد، حمایت اور تعاون کے ساتھ ہم پاکستان، پنجاب اور لاہور کے حسن کو دنیا کے سامنے لے کر آئیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You