انٹرنیشنل

کیا بھارت پاکستان کا پانی فوری روک سکتا ہے؟ سابق ایڈیشنل کمشنر سندھ طاس معاہدہ نے بتادیا۔

کیا بھارت پاکستان کا پانی فوری روک سکتا ہے؟ سابق ایڈیشنل کمشنر سندھ طاس معاہدہ نے بتادیا۔

بھارت ہم سے نہ ہی سالانہ میٹنگ کر رہا ہے اور نہ ڈیٹا شئیرنگ کرتا ہے۔شیراز میمن

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق ایڈیشنل کمشنر سندھ طاس معاہدہ شیراز میمن کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان سندھ طاس معاہدہ عملاً 4 سال سے رُکا ہوا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیراز میمن نے کہا کہ بھارت ہم سے نہ ہی سالانہ میٹنگ کررہا ہے اور نہ ڈیٹا شئیرنگ کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا، پاکستان کا پانی روکنے کے لیے بھارت کو بڑے ڈیم بنانے ہوں گے، پانی روکنے میں بھارت کو کئی سال درکار ہوں گے، پانی فوری روکنے کا تاثر درست نہیں۔شیراز میمن نے کہا کہ پاکستان بھارت کی طرف سے معاہدے کی معطلی کے خلاف ورلڈ بینک جاسکتا ہے، ورلڈ بینک سے پاکستان کو ریلیف مل جائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You