اہم خبریںپاکستان

سی سی پی او پشاور نے پولیس کے اہلکاروں کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا۔

سی سی پی او پشاور نے پولیس کے اہلکاروں کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا۔

اچھی کارکردگی کے حامل پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔قاسم علی خان

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سی سی پی او پشاور نے پولیس اہلکاروں کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سی سی پی او پشاور قاسم علی خان نے بہترین خدمات سر انجام دینے پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر آصف خان، کانسٹیبل شیر غنی، کانسٹیبل حنیف، کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا۔ اس موقع پر سی سی پی او پشاور قاسم علی خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس جوان محنت کرکے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا کریں انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی کے حامل پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی چاہیے کہ پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر امن و امان کی بحالی نا ممکن ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You