گجرات

تھانہ بی ڈویژن پولیس نے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس،1کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا

گجرات پولیس سٹی سرکل کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری
تھانہ بی ڈویژن پولیس نے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس،1کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ڈرگ فری پنجاب کے تحت ڈی ایس پی سٹی سرکل سید عامر عباس شیرازی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن SIسید آفتاب بخاری نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاراوئی کرتے ہوئےبدنام زمانہ منشیات فروش محمد غنی ولد محمد زرین سکنہ سوات حال مقیم قمر سیالوی رو ڈ کو مخبر خاص کی اطلاع پر آلٹو گاڑی نمبری AKJ/480کو روکنے کی کوشش کی جو کہ انتہائی غفلت اور لاپرواہی سے بھگا رہا تھا جس کو روکا گیا تو مذکورہ نے باہر نکل کر پولیس کے ساتھ مزاحمت شروع کر دی اور تیز دار چاقو سے کنسٹیبل کو جان سے مارنے کی نیت سے وار کیا جو کہ کنسٹیبل کی دائیں ہاتھ کی انگلیوں پر لگا اور زخمی ہوگیا ۔ مذکورہ منشیات فروش کو قابو کر کے جب چیک کیا گیا تو 1540 گرام چرس ، چاقواور رقم وٹک 4750 روپے برآمد کرلی گئی ۔جبکہ ملزم مدثر حسین ولد غلام سرور سکنہ محلہ میانہ پورہ گجرات سے 1060 گرام ہیروئن برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You