پنجاب

پاکستانی ڈائسپورا کے لیے ایک غیرمعمولی موقع فراہم کرتے ہوئے پہلی سالانہ اوورسیز پاکستانی کانونشن

اوورسیز پاکستانیوں کا تاریخی اجتماع
"ہم پاکستانی، ہمارا پاکستان”
کے عنوان سے پہلی سالانہ کنونشن 2025 کا شاندار انعقاد

اسلام آباد و دینہ(ملک ندیم عباس):
پاکستانی ڈائسپورا کے لیے ایک غیرمعمولی موقع فراہم کرتے ہوئے پہلی سالانہ اوورسیز پاکستانی کانونشن 2025 کا باوقار آغاز 13 اپریل کو جناح کنونشن سینٹر، اسلام آباد میں ہوا، جو 15 اپریل تک جاری رہے گا۔ اس کنونشن کا تھیم "ہم پاکستانی، ہمارا پاکستان” رکھا گیا، جس کا مقصد بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو ملکی ترقی میں شریک کار بنانا ہے۔
کنونشن کی قیادت سید قمر رضا (چیئرمین، بورڈ آف گورنرز، OPF) اور افضال بھٹی (منیجنگ ڈائریکٹر، OPF) نے کی، جنہوں نے اس قومی پلیٹ فارم کو اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
قصبہ دینہ سے عالمی فورم تک — میاں محمد غیاث اور میاں محمد فیاض کی شاندار نمائندگی
کنونشن کی خاص بات سنئیر مسلم لیگی رہنماء میاں محمد غیاث (ویسٹ مڈلینڈز) پاکستان مسلم لیگ ن اور میاں محمد فیاض کی شرکت تھی، جنہوں نے قصبہ دینہ (ضلع جہلم) جیسے نسبتاً چھوٹے علاقے سے تعلق رکھتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی۔ ان کی موجودگی اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ قابلیت، محنت اور جذبہ ہو تو کسی بھی شہر یا پس منظر سے نکل کر عالمی سطح پر مقام حاصل کیا جا سکتا ہے۔
میاں محمد غیاث نے اپنے خطاب میں کہا:
“دینہ جیسے چھوٹے شہر سے نکل کر آج میں یہاں کھڑا ہوں، یہ اس قوم کے ہر نوجوان کے لیے ایک پیغام ہے کہ خواب دیکھیں، محنت کریں، اور دنیا کو دکھائیں کہ ہم پاکستانی کیا کر سکتے ہیں۔”
میاں محمد فیاض نے کہا:
“اوورسیز پاکستانی پاکستان کے سفیر ہیں۔ ہم جہاں بھی ہوں، پاکستان کے مفاد اور وقار کو مقدم رکھتے ہیں۔”
یہ کنونشن صرف ایک تقریب نہیں بلکہ ایک قومی تحریک کی ابتدا ہے، جس میں اوورسیز پاکستانیوں کو نہ صرف سنا جا رہا ہے بلکہ انہیں ملکی ترقی کے فیصلوں میں شامل بھی کیا جا رہا ہے۔
تاریخ: 13 تا 15 اپریل 2025
مقام: جناح کنونشن سینٹر، کلب روڈ، اسلام آباد

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You