انٹرنیشنل

لکی مروت میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

لکی مروت میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گرد شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں پر حملے میں ملوث تھے۔

لکی مروت(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق لکی مروت میں سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گرد شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں پر حملے میں ملوث تھے۔ائی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے لکی مروت میں کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کو مبارک باد دی ہے۔ائی جی خیبرپختونخوا کا کہنا ہےکہ دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی بھرپورکارروائیاں کر رہی ہے۔اس سے قبل میڈیا سےگفتگو میں آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک اور بنوں کینٹ پر حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا ہے۔ائی جی ذوالفقارحمید کا کہنا تھا کہ دونوں کیسز میں اہم شواہد ملے ہیں، دونوں واقعات سے متعلق کئی افراد کو حراست میں لیا ہے، مزید گرفتاریوں کے بعد تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You