پنجاب

پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ اور محکمہ جنگلات خیبر پختونخواہ کا تحفظ جنگلات

پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ اور محکمہ جنگلات خیبر پختونخواہ کا تحفظ جنگلات کے لئے "جنگلات اپناؤ” منصوبہ کی یادداشت پر دستخط۔
جناب طارق خادم، ڈویژنل فارسٹ آفیسر اور سمیع زمان، ھیڈ آف ایکسٹرنل افئرز نے ڈویژنل فارسٹ آفیسر نوشہرہ کے دفتر میں "جنگلات اپناؤ” منصوبے پر دستخط کئے۔ اس موقع پر پاکستان ٹوبیکو کمپنی کی طرف سے عماد الدین محمد، سید علی عباس، جمال تورو اور عا مر لودھی نے بھی شرکت کی۔ اس پروگرام کے مطابق فارسٹ ڈیپارٹمنٹ، پاکستان ٹوبیکو کمپنی کو 200 ایکڑ رقبہ مہیا کریگا۔ جس پر پاکستان ٹوبیکو کمپنی، محکمہ جنگلات کے تعاون سے، مقامی اقسام کے درختوں کی کاشت کرےگی۔
اس موقع پر سمیع زمان نے پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے افورسٹیشن اور کنزرویشن پروگرام پر روشی ڈالی۔اور شرکاء کو بتایا کہ پاکستان ٹوبیکو کمپنی اب تک 160 ملین سے زائد پودے اور 38 ہیکٹر کنزرویشن سائٹس بنا چکی ہے۔

جناب طارق خادم، ڈویژنل فارسٹ آفیسر نے پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے تعاون کو سراہا اور "جنگلات اپناؤ” منصوبے کو مستقبل کے لئے نہایت مفید اور کارآمد قرار دیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You