پنجاب

وزیرِاعظم پاکستان کی ہدایت پر اوورسیز پاکستانیز کنونشن کا آج سے آغاز.( *اصغر علی مبارک* )

وزیرِاعظم پاکستان کی ہدایت پر اوورسیز پاکستانیز کنونشن کا آج سے آغاز.( *اصغر علی مبارک* )

حکومت نے اوورسیز پاکستانیز کنونشن کو ایک قومی عزم کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی نہ صرف پاکستان کے سفیر ہیں بلکہ ان کی ترسیلات زر ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ حکومت ان کے جذبہ حب الوطنی، قربانیوں اور پاکستان سے غیر متزلزل وابستگی کو سلام پیش کرتی ہے۔ پہلا ”اوورسیز پاکستانیز کنونشن“ آج 13 اپریل سے 15 اپریل 2025 تک اسلام آباد میں منعقد کیا جا رہا ہے جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ریاستی مہمان کا درجہ دیا گیاہے۔ وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ائیرپورٹس پر خصوصی استقبال، مکمل پروٹوکول، خیرمقدمی بینرز اور عوامی سطح پر تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہےکنونشن کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے گھر میں خوش آمدید کہنا، انہیں گلے لگانا، ان کے تحفظات سننا، اور ان کی قیمتی تجاویز کی روشنی میں پالیسی سازی کو بہتر بنانا ہے۔
حکومت پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک بڑے اور تاریخی قدم کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے یہ واضح پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستان، دنیا بھر میں بسنے والے اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو کھلے دل سے خوش آمدید کہتا ہے۔اس کنونشن کا مقصد صرف خوش آمدید کہنا نہیں، بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کے تحفظات کو سننا، ان کی تجاویز کو پالیسی سازی کا حصہ بنانا اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔ اس موقع پر مختلف سرکاری اداروں کے سہولتی کاؤنٹرز بھی قائم کیے جائیں گے تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو ایک ہی جگہ رہنمائی، معلومات اور سہولتیں میسر آ سکیں۔ اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی جانب سے بھی تمام شرکاء کو خوش آمدید کہنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ کنونشن میں بیرون ملک پاکستانیوں کو ملک کے ترقیاتی عمل میں مؤثر کردار ادا کرنے کی دعوت دی جائے گی اور ان کے لیے موجود پالیسیوں میں بہتری پر بھی مشاورت کی جائے گی۔
وزارت سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل کا کہنا ہے کہ یہ کنونشن ایک موقع ہے کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی ایک بار پھر اپنے وطن سے جڑیں — نہ صرف جسمانی طور پر، بلکہ دل اور جذبے کے رشتے سے بھی۔ پاکستان آپ کا منتظر ہے!
وزیرِاعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر اوورسیز پاکستانیوں کو اقدامات سے آگاہ کرنے کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 3 روزہ کنونشن کا انعقادکیا جا رہا ہے۔
کنونشن کا انعقاد حکومت پاکستان اوروزارت سمندر پار (اوورسیز پاکستانیز)پاکستانی و ترقی و انسانی وسائل کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔
اوورسیز پاکستانیز کنونشن میں دنیا بھر سے سیکڑوں اوو رسیز پاکستانی سرکاری سطح اور نجی طور پر شرکت کر رہے ہیں-یاد رہےکہ اوورسیز پاکستانی فائونڈیشن آف پاکستان ( او پی ایف) ایک ایسا ادارہ ہے جس کی ایک ساکھ ہے اور جسے اوورسیز پاکستانیوں کی بہبود کے لیے انیس سو اناسی میں حکومت پاکستان نے ایک مشن کی تکمیل کے لیے قیام عمل میں لایا تھا کیونکہ اس وقت بہت سے پاکستانی بیرون ممالک میں کام کرنے لگ گئے تھے ان کی جائز شکایات کے ازالہ کے لیے اس وقت کی حکومت مناسب قدام اٹھانا چاہتی تھی اور تب سے اب تک او پی ایف تندہی سے اپنا کام سرانجام دے رہی ہے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں مزید بہتری آتی گئی
رئیل اسٹیٹ پر بہت کام ہوا اب بھی ملک کے کئی شہروں میں کئی ایک پراجیکٹ شروع ہیں جہاں بہت سی ہاوسنگ سکیمیں چل رہی ہیں اس کے علاوہ تعلیم، شکایات کا سیل، معاشی امداد، بیرون ملک مقیم ورکرز کی عوضانہ کے حصول میں مدد، غیر ہنر مند افراد کے لیے ووکیشنل ٹریننگ، ایمبولینس سروس اور تمام ملکی انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر ون ونڈو ڈیسک قائم ہیں,
اوورسیز پاکستانیوں کی خوش قسمتی کہ پہلی دفعہ کوئی ان میں سے ایک اوورسیز پاکستانی فانڈیشن کے بورڈ آف گورنر کا چیئرمین نامزد ہوا ہے سید قمر رضا اس ادارہ کے گورننگ بورڈ کے پہلے اوورسیز پاکستانی ہیں جو کہ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر ہیں وہ لندن میں مقیم ایک متمول تاجر ہیں جن کا اندرون و بیرون ملک ایک وسیع کاروبار ہے ان کے منصوبوں میں پی آئی اے پروازوں کی بحالی ہے موبائل پر ٹیکس ختم کروانا،اس پر بھی عمل ہوا بیرون ملک بسنے والوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم کے عوض پاکستان میں امپورٹ ڈیوٹی میں چھوٹ، اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایڈوائزری کونسل کا قیام جس کے دو سو ممبرز ہوں گے انہیں پاکستان میں سٹیٹ گیسٹ کا درجہ ملے گا اور وہ اپنے مسائل بھی حکومت کو ڈائریکٹ پہنچا سکیں گے اسی سلسلہ میں تمام اوورسیز پاکستانیوں میں دو سو کے قریب شخصیات کا انتخاب کیا گیا ہے جس میں امریکہ سے پچاس کے قریب افراد شامل ہے اور یہ تمام اسلام آباد کے کنونشن سنٹر میں اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح بہبود کے منصوبوں کی تکمیل کے لیے اپنی اپنی معروضات پیش کریں گے آرمی چیف جنرل منیر اور پرائم منسٹر شریف سے ڈنر پر ملاقات ہوگی وہاں پر بھی اورسیز کے مسائل پر ہی بات ہوگی
او پی ایف کے پاس سات ارب روپے کا سالانہ فنڈ موجود ہوتا ہے جس کا کسی کو پتا ہی نہیں کہ کہاں خرچ ہو رہا ہے کیسے خرچ ہو رہا ہے یورپ اور امریکہ میں تو او پی ایف کے بارے میں کسی کو کانوں کان خبر تک نہ تھی اکثر نان پرافٹ آرگنائزیشنز مختلف ناموں سے اووسیز کی نمائندگی کا دعوی کرتی نظر آتی ہیں
امریکہ اور انگلینڈ کے برعکس خلیجی ممالک میں وہاں کی اکثریت چونکہ ورک پرمٹ پر کام کرنے جاتی ہیں اور او پی ایف کی انکم کا زیادہ تر حصہ گلف میں مقیم اوورسیز پاکستانی فانڈیشن کی ممبرشپ کی بدولت ہی موصول ہوتا ہے کیونکہ وہ اپنی ویزہ پروٹیکٹر فیس کا ایک حصہ او پی ایف کو دینے کے پابند ہیں او پی ایف کے سات کالج بیس سکول کچھ ہاسنگ سوسائیٹیز اور پچیس سو کے قریب ملازمین ہیں اوورسیز پاکستانیوں کے مرنے پر کئی لاکھ انشورنس کلیم داخل کیا جا سکتا ہے اور ڈیڈ باڈی کی ترسیل کے لیے معاونت کے ساتھ ساتھ لواحقین کی دادرسی بھی شامل ہے جن میں بچوں کے تعلیمی اخراجات برداشت کئے جاتے ہیں
پاکستان میں اس وقت دہشت گردی اور معاشی بحران کی کیفیت ہے جس پر موجودہ حکومت کام کر رہی ہے کسی حد تک معاشی بحران پر قابو بھی پایا جا چکا ہے
اگر پاکستان کی حکومت پاکستان میں اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر ناجائز قبضے کے مسائل پر قابو پا لے تو اوورسیز پاکستانی پاکستان میں ہی اپنی رقوم پراپرٹی میں انویسٹ کرنے کو اولین ترجیح دیں گے جس سے سرمایہ پاکستان میں آئے گا اس وقت صرف امریکہ میں اوورسیز پاکستانیوں کے پاس دو سو ارب ڈالرز کے قریب رقوم موجود ہیں اور دبئی والے وہاں پر جائیداد میں انویسٹمنٹ پر تو ہر طرح کی سہولیات دینے کو تیار ہیں , وزارتِ اوورسیز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس کنونشن کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے گھر میں خوش آمدید کہنا، انہیں گلے لگانا، ان کے تحفظات سننا اور ان کی قیمتی تجاویز کی روشنی میں پالیسی سازی کو بہتر بنانا ہے۔ حکومتِ پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ کنونشن میں شرکت کے لیے آنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو ریاستی مہمان کا درجہ حاصل ہوگا۔ ہوائی اڈوں پر ان کے والہانہ استقبال کے لیے خصوصی انتظامات اور خیر مقدمی بینرز آویزاں کیے جا رہے ہیں۔ شرکا کو مکمل پروٹوکول اور عزت و تکریم کے ساتھ خوش آمدید کہا جائے گا، جبکہ عوامی سطح پر تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔
وزیرِاعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر یہ تمام انتظامات اس عزم کے ساتھ کیے جا رہے ہیں کہ دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کو یہ احساس دلایا جائے کہ پاکستان ان کا اپنا گھر ہے۔
اوورسیز پاکستانیز کنونشن ایک ایسا فورم فراہم کرے گا جہاں بیرونِ ملک پاکستانی، حکومتی نمائندگان اور قومی ادارے ایک ہی چھت تلے اکٹھے ہوں گے۔ اس مقصد کے لیے مختلف سرکاری اداروں کے سہولتی کاؤنٹرز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو ایک ہی مقام پر معلومات، رہنمائی اور خدمات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔ یہ اقدام اس بات کا مظہر ہے کہ حکومتِ پاکستان اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو سننے، سمجھنے اور فوری حل فراہم کرنے کے لیے نہایت سنجیدہ ہے۔ اس موقع پر اوورسیز کمیونٹی کو پاکستان کے ترقیاتی عمل میں مؤثر کردار ادا کرنے کی دعوت دی جائے گی، اور ان کیلئے موجود سہولیات و پالیسیوں میں بہتری کی تجاویز پر بھی غور کیا جائیگا۔
انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس تنظیم کے صدر شاہد چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے اوورسیز کنونشن میں بھرپور شرکت کرے گی۔
پاکستانی صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کا ایک آن لائن اجلاس میں ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی۔ پاکستان میں منعقد ہونے والا اوورسیز کنونشن اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے جس میں آئی اے پی جے کا وفد خصوصی طور پر شرکت کر ے گا۔ فیڈرل منسٹر فار اوورسیز پاکستانیز چودھری سا لک حسین اور چیئرمین بورڈ آف گورنرز اوو رسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن سید قمر رضااور حکومت پاکستان کی خصوصی دعوت پر امارات میں مقیم معروف پاکستانی صحافی ، پاکستان جرنلسٹس فورم متحدہ عرب امارات کی سینئر وائس پریذیڈنٹ سعدیہ عباسی بھی متذکرہ کنونشن میں شرکت کر رہی ہیں-
وزرات اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے جاری کر دہ بیان کے مطابق پاکستان کے باسی جہاں کہیں بھی بستے ہوں، وہ دل سے پاکستانی ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی نہ صرف پاکستان کے حقیقی سفیر ہیں بلکہ ان کی ترسیلات زر ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ حکومتِ پاکستان ان کے جذبہ حب الوطنی، قربانیوں اور ملک سے غیر متزلزل وابستگی کو سلام پیش کرتی ہے،اوورسیز پاکستانی ہمارے دلوں کے قریب ہیں۔ ان کی فلاح و بہبود، سہولت کاری، اور انہیں پاکستان سے جوڑنا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ چار روزہ کنونشن میں وہ دنیا بھر کے اوورسیز پاکستانیز کو درپیش مسائل پیش کریں گی اور ان کے حل کے لیے تجاویز بھی دیں گی,حکومت پاکستان اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن ( او پی ایف ) کی طرف سے سینکڑوں تارکین وطن کاروباری شخصیات کو دعوت نامے ارسال کردیئے گئے ، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اوورسیز کنونشن سے کلیدی خطاب کریں گے۔ صدر پاکستان اور آرمی چیف سید عاصم منیر سے بھی اوورسیز شرکاء کی ملاقاتیں ترتیب دے دی گئی ہیں۔یورپ کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت سردار ظہور اقبال چیئرمین پاکستان بزنس فورم فرانس کی قیادت میں یورپی یونین کے مختلف ممالک سے پچاس رْکنی کاروباری شخصیات کا وفد بھی اس اوورسیز کنونشن میں شرکت کرے گا اور حکومت پاکستان کو اوورسیز پاکستانیوں خصوصا بزنس کمیونٹی کے مسائل سے آگاہ کرے گا۔ چیئرمین بزنس فورم فرانس سردار ظہور اقبال نے اوورسیز کنونشن کو تارکین وطن کے لئے خوش آئیند قرار دیا ، انہوں نے کہا کہ تارکین وطن اپنے مسائل کو حکومتی اعلیٰ فورمز پر براہ راست پیش کرسکیں گے اور پاکستان میں انویسٹمنٹ کے حوالے سے بہتر تجاویزسامنے آئیں گے ، او پی ایف کے چیئرمین سید قمر رضا اور سردار ظہور اقبال نے یورپی ممالک سے کنونشن میں شرکت کرنے والے بزنسمینوں کے حوالے سے تفصیلی لائحہ عمل بھی تیار کیا ہے۔ پاکستان بزنس فورم یورپ کے وفد میں یورپ اور دیگر ممالک سے اہم کاروباری شخصیات شامل ہیں جو اس کنونشن میں بھرپور شرکت کریں گی۔ سردار ظہور اقبال چیئرمین پاکستان بزنس فورم یورپ کی قیادت میں کنونشن میں شرکت کرنے والے وفد میں مختلف ممالک سے علی نواز یوکے ، سید حسنین اشعر ناروے ، محمد اجمل شاہد اٹلی ، آصف رضا اٹلی ، محمد ناصر سرور بلجئیم ، محمد عادل رفیق بٹ جاپان ، عنصر جاوید کینیا ، عمران شاہد یو اے ای ، بابر علی سویڈن ، جمشید رشید آسٹریا ، نذیر عالم بوسنیا ، سردار محمد اقبال سعودی عرب و دیگر شامل ہیں ، فرانس سے پاکستان بزنس فورم فرانس کے سرپرست اعلیٰ محمد ابراہیم ڈار ، بانی صدر حاجی محمد اسلم چوہدری ، وائس چئیرمین حمزہ تاج سکھیرا ، چیئرمین مسلم لیگ ن فرانس راجہ علی اصغر ، پیٹرن ان چیف ن لیگ طلعت چوہان ، نعیم چوہدری ، سبط مزمل قونصلر ، محمود راہی ، خرم شہزاد ، عبدالقادر ، مشتاق خان جدون ، راجہ مظہر ذمہ واریہ ، چوہدری یاسر مردان و دیگر شامل ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You