
امت مسلمہ غزہ کے معصوم فلسطینیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہے۔صفدر خان باغی
پوری امت مسلمہ اسرائیلی یہود و نصارٰی کی ظلم و بربریت کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔میڈیا سے گفتگو
پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق آصف خان باغی شہید میموریل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام فلسطین اور غزہ بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی یہود و نصاری کی جنگی بربریت ظلم و جبر کے خلاف خیبرپختونخوا کے سیاسی و سماجی ہر دلعزیز شخصیت چیر مین صفدر خان باغی کی زیر قیادت پر امن ریلی جسمیں صدر زون امیر شفقت ندیم جماعت اسلامی،کے پی تاجر برادری صدر مجیب الرحمن،صدر نوتھیہ بازار کینٹ عزیز خان،سنئیر نائب صدر مراد خان، ڈیپٹی چیرمین اسد اللہ جان، انور خان ،عتیق الرحمن نے شرکت کی۔چیرمین صفدر خان باغی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری امت مسلمہ فلسطین اور غزہ کے معصوم فلسطینیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں اور ہوری امت مسلمہ اسرائیلی یہود و نصاری کی ظلم و بربریت کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔انہوں نے کہا امت مسلمہ کے حکمران تاغوتی قوتوں اور اسرائیل و امریکہ ٹکڑوں پر پاک ے والوں سے فلسطینیوں ء کے لئیے بھیک نہ مانگے بلکہ بحیثت مسلمان ھمیں اپنے فیصلے خود کرنے چاھیے۔ ناکہ بین الاقوامی مغربی ممالک و غیر مہزبوں امن کی بھیک مانگے۔



