انٹرنیشنل

اسرائیل فلسطین میں جاری قتل عام و نسل کشی بند کریں۔ودان احمد خان

اسرائیل فلسطین میں جاری قتل عام و نسل کشی بند کریں۔ودان احمد خان

اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی افسوسناک ہیں۔ممبر عوامی نیشنل پارٹی

مردان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے ممبر ودان احمد خان نے کہا کہ اسرائیل فلسطین میں مسلمانوں کی جاری قتل عام و نسل کشی بند کریں۔ انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے فلسطینیوں کا قتل عام جاری بے جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ اقوام عالم، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی افسوسناک ہے انہوں نے کہا کہ معصوم فلسطینی شہریوں کیلئے آواز بلند کرنا ہر مسلمان کا فرض اور اہم زمہ داری ہے عوامی نیشنل پارٹی کے ممبر ودان احمد خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ فلسطین میں نہتے شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد 61 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جو قابل افسوس اور انسانیت کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ ہے کہ فلسطین میں جاری قتل عام کی روکھ تھام کیلئے اہم اقدامات کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور پاکستانی عوام مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہینگے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You