کالم/مضامین

رویو‌ں میں تبدیلی کی مہم _ پسماندہ زندگیوں میں بہتری لانے کی ایک کوشش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) :شہر قائد کی پسماندہ کچی بستی صوبہ نگر میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ (KWSSIP) اور نیشنل رورل سپورٹ پروگرام (NRSP) کے اشتراک سے دیواروں پر تصویری پیغامات پینٹ کیے گئے ہیں۔ یہ پینٹنگز دو اہم پیغامات پر مبنی ہیں: "پینے کے لیے اُبالا ہوا پانی استعمال کرنے کی عادت اپنائیں” اور "بچوں کی زندگیوں کو علم کی روشنی سے منور کریں”۔

پینٹ کی گئی یہ دیواریں مقامی کمیونٹی کی توجہ کا مرکز. بنی ہوئی ہیں اور علاقہ مکینوں سمیت کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشن (CBO) کے ممبران اور واش(WASH) کمیٹیوں کے ارکان نے اس کوشش کی بھرپور ستائش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات نہ صرف صحت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے، بلکہ بچوں کی تعلیم کے حوالے سے بھی مثبت اثرات مرتب کریں گے جو اس علاقے کا ایک بڑا مسئلہ ہے۔

مقامی افراد نے مزید کہا کہ ایسی آگاہی مہمات کی موجودگی سے علاقے کے سلگتے ہوئے مسائل میں کافی حد تک بہتری آئے گی اور لوگ اپنے رویوں میں مثبت تبدیلی لا سکیں گے۔ رہائشیوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی مہمات کو علاقے کے دیگر حصوں میں بھی پھیلایا جائے تاکہ لوگوں کو صحتمندانہ زندگی کی اہمیت کا شعور ہو اور وہ اپنےبچوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیےاقدامات کر سکیں۔

واضح رہے کہ KWSSIP اور NRSP کے اشتراک سے کی جانے والی یہ سرگرمی، "رویوں میں تبدیلی” مہم کا حصہ ہے ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You