
گجرات پولیس تھانہ بی ڈویژن کی بروقت کاروائی گینگ ریپ میں ملوث 5ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ محلہ فتو پورہ کی رہائشی شادی شدہ خاتون نے تھا نہ میں درخواست دی کہ مورخہ1.4.25کو میں گھریلو سامان کی خریداری کے بعد گھر واپس آرہی تھی کہ چلڈرن پارک کے عقب 2نامعلوم ملزمان نے مجھے زبردستی موٹرسائیکل پر بیٹھا کے ایک نامعلوم ڈیرے پر لئے گئے اور میرے ساتھ زنا بالجبر کیا جبکہ بعد میں 3مزید نامعلوم ملزمان کو بلا لیا جہنوں نے بھی میرے ساتھ زنا بالجبر کیا۔ اس دوران ملزمان نے مجھ سے میرا موبائل فون اور نقدی بھی چھین لی۔
ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ نے ڈی ایس پی سٹی سرکل سید عامر عباس شیرازی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن SIسید آفتاب بخاری اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ پولیس ٹیم نے انتہائی محنت اور جانفشانی سے انٹیلیجنس بیسز اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے چند روز کے اندر5 ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزما ن میں 1۔حسن مجتبی 2، سفیر حسین 3۔ کلیم عباس 4۔مشاہد رضا،5۔آفاق حید ر سکنائے مدینہ سیداں شامل ہیں۔ ملزمان کو شناخت پریڈ کے لئے جوڈیشل بجھوا دیا گیا ہے جو کہ شناخت پریڈ کے بعد مزید تفتیش عمل میں لائے جائے گی۔



