انٹرنیشنل

بھارت کینیڈا کے عام انتخابات میں مداخلت کر سکتا ہے: کینیڈین انٹیلی جنس

کینیڈین سکیورٹی انٹیلی جنس سروس نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کینیڈا کے عام انتخابات میں مداخلت کی کوشش کر سکتا ہے۔

سکیورٹی انٹیلی جنس سروس کی ڈپٹی ڈائریکٹر وینیسالائیڈ نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت کینیڈین کمیونیٹیز اور جمہوری عمل میں مداخلت کا ارادہ اور صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ریاست مخالف عناصر انتخابات میں مداخلت کے لیے مصنوعی ذہانت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

کینیڈین سکیورٹی انٹیلی جنس سروس کی ڈپٹی ڈائریکٹر نے خدشہ ظاہر کیا کہ امکان ہے چین بھی انتخابات میں مداخلت کے لیے اے آئی ٹولز کا استعمال کرے گا، روس اور پاکستان بھی ممکنہ طور پر کینیڈا کے خلاف سرگرمیاں کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کینیڈا میں عام انتخابات 28 اپریل کو ہوں گے، کینیڈا کے انتخابات میں لبرل پارٹی اور کنزرویٹو پارٹی کے مابین 343 نشستوں پر کانٹے کا مقابلہ ہو گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You