23 مارچ یوم پاکستان پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے۔شیرین زادہ

23 مارچ یوم پاکستان پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے۔شیرین زادہ
پاکستان کی ترقی اور امن و امان کی بحالی کیلئے ہم سب کو متفق و متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے۔معروف سیاسی و کاروباری شخصیت
ہری پور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف سیاسی و کاروباری شخصیت شیرین زادہ نے کہا کہ 23 مارچ یوم پاکستان پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے۔ اس دن یعنی 23 مارچ 1940ء کو قرارداد پاکستان ،جسے قرارداد لاہور بھی کہا گیا تھا، پیش کی گئی تھی۔ قرارداد پاکستان جس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا گانہ وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی تھی اور سات برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی۔ وہ مطالبہ جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نام سے دنیا کے نقشے پر ابھرا۔ اس دن "23 مارچ” پورے پاکستان میں عام تعطیل ہوتی ہے جو قابل تعریف ہے معروف سیاسی و کاروباری شخصیت شیرین زادہ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کی ترقی اور ملک میں امن و امان کی بحالی کیلئے ہم سب کو متفق و متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے اور اس ملک کی ترقی کیلئے ہم سب کو اہم کردار ادا کرنا چاہیے تا کہ پاکستان ترقی کر سکے اور دہشت گردی کا خاتمہ ہو سکے۔



