سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن کی ہدایات پر

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن کی ہدایات پر ضلع میں مچھر مار اسپرے مہم شروع ہوگئی محکمہ صحت کے ملیریا کنٹرول پروگرام کی جانب سے گذشتہ روز سے ضلع کے مختلف شہروں اور گاوں میں مچھر مار اسپرے مہم شروع کی گئی ہے۔ فوکل پرسن برائے ملیریا کنٹرول پروگرام میونسپل اور ٹاون کمیٹیز کے تعاون سے مچھر مار اسپرے مہم شروع کی گئی ہے تحصیل نواب شاہ کے گوٹھ چودہری برکت، غلام قادر کالونی، جمشید، کاکا پوٹا، اشرف، محمود، جمالی کالونی، ممتاز کالونی، ہاشم ٹاون، داتا نگر، زرداری ہائوس سوسائٹی میں مچھر مار اسپرے مہم شروع کی گئی ہے۔ تحصیل دوڑ کی ٹائون کمیٹی جام صاحب، گوٹھ خان محمد جلبانی، عبدالخالق مری، کریم بخش مری، خیر محمد بگٹی، بگٹی آباد، سلیم بگٹی کے علاوہ دیگر مختلف شہروں و گاوں میں مچھر مار اسپرے مہم شروع ہوگئی ہے ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سید مشتاق احمد شاہ کی خصوصی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر مچھر مار اسپرے مہم جاری رہے گی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You