مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب صدیقی اور کمشنر کراچی سید حسن نقوی سے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن

*مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب صدیقی اور کمشنر کراچی سید حسن نقوی سے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین اور پٹاپا کے صدر خالد آرائیں کی شہر بھر کے اصل کیبل آپریٹرز سے کمشنر ہاوس کراچی میں خصوصی ملاقات۔*
کیبل آپریٹرز کو درپیش مسائل کے حل کیلئے حکومتی سطح پر مسائل کو اجاگر کیا۔۔۔۔
کراچی : (رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)
کیبل آپریٹرزایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین اور پٹاپا کے صدرخالد آرائیں نے کراچی کی کوبصورتی کے حوالے سے کمشنر ہائوس کراچی میں کمشنر کراچی اور مئیر کراچی سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں چیئرمین کیپ نے میئراورکمشنر کراچی کو کیبل آپریٹرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔ خالد آرائیں کا کہناتھاسندھ حکومت لاہور اور اسلام آباد کی طرح ون ونڈو طرز پرایک ادارہ یا نمائندہ مقرر کرے جس کے ذریعے شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے اقدامات اٹھائیں جائیں۔ شہرکوخوبصورت بنانے کے لیے ہمیں پرائیویٹ سیکٹرکا تعاون بھی حاصل ہے۔ تیس مہینوں میں شہرکی سڑکوں کی کیبل کی تاروں کوزیر زمین کر دیا جائے گا ۔کمشنرہاؤس کراچی میں کیبل آپریٹرزایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین خالد آرائیں نے کمشنر کراچی حسن نقوی کی دعوت پر پٹاپا کے وفد کے ہمراہ مئیر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور دیگرحکام سے ملاقات کی۔ چیئرمین کیپ اورپٹاپا کے وفد نے کراچی کی خوبصورتی کے لیے ایک جامع پلان پیش کیا اوراپنے تحفظات سے مئیراورکمشنر کراچی کو آگاہ کیا۔چیئرمین خالد آرائیں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ مئیر کراچی کے احکامات ان کے یوسی چیئرمینز ماننے کو تیار نہیں۔ یوسی چیئرمین سہراب گوٹھ کیبل آپریٹرز کو ہراساں کر رہے ہیں اور ان کی املاک پر قبضہ کر رہے ہیں۔چیئرمین کیپ خالد آرائیں نے مزید کہا کہ کراچی کی شاہراہوں کے مسائل کا کوئی ایک ادارہ ذمہ دار نہیں، اس لیے شہر کی خوبصورتی کے لیے ایک مستقل اتھارٹی قائم کرنا ضروری ہے۔لاہور میں ایل ڈی اے نے اجازت دی، اسلام آباد میں سی ڈی اے سے اجازت لی سب کام آسان ہوگیا ،انہو
ں نے تجویز دی کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کو اتھارٹی دی جائے تاکہ ایک ہی ادارے سے اجازت مل جائے جس سے کام آسان ہوجائے گا ۔۔ جناح ٹاؤن کے چیئرمین کے تعاون سے زیر زمین کیبل کا کام مکمل ہو چکا ہے،چیئرمین کیپ خالد آرائیں کا کہنا تھا کہ کراچی کو
خوبصورت بنانے کے لیے کیبل آپریٹرز اور پٹاپا اربوں روپے کی سرمایہ کاری کر رہی ہے یہ سب اخراجات ہم خود برداشت کررہے ہیں لیکن سندھ حکومت کواس منصوبے کے لیے قانون سازی کرنا ہوگی۔مئیر کراچی نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ جلد وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کرکے اس معاملے پر قانون سازی کی جائے گی، تاکہ کیبل آپریٹرز کے تحفظات دور کیے جا سکیں۔اس موقع پر انفارمیشن سیکریٹری پٹاپا نے کہا کہ کراچی کی خوبصورتی کے لیے ایک جامع پلان دیا ہے۔ اس منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے میڈیا کا تعاون درکار ہوگا۔
ملاقات میں کراچی کے تمام ڈپٹی کمشنرز بھی شریک تھے، جہاں مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔



