جہلم

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ

جہلم: (ملک وسیم اختر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں دستیاب سہولیات، ادویات کی فراہمی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات کا معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تمام ادویات، بالخصوص انسولین کی دستیابی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے تاکہ مریضوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے مریضوں سے بھی ملاقات کی اور ان سے علاج معالجے کے حوالے سے دریافت کیا۔

محمد میثم عباس نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی اور عملے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ہسپتال انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر کو درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا، جس پر انہوں نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ صحت کے شعبے میں مزید بہتری آئے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You