جہلم
جہلم(ملک وسیم اختر ) ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ

جہلم(ملک وسیم اختر ) ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ٹیم کی اہم کاروائی چوری اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث پیرو گینگ کے 03 ملزمان گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکلز اور مالمسروقہ برآمد ،
تھانہ چوٹالہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان مسعود الحسن عرف پیرو ، غلام فرید اور عبداللہ کو گرفتار کر لیا،
ملزمان سے چوری شدہ 02 عدد موٹر سائیکل، پیٹر انجن، شافٹ ، الیکٹرک آری مالیتی 01 لاکھ 50 ہزار روپے، 48 عدد کبوتر مالیتی 50 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے،
ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،




