*گودھرا نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں سڑک کی تعمیر مکمل، نکاٹی کے عہدیداران کا شکریہ*


*گودھرا نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں سڑک کی تعمیر مکمل، نکاٹی کے عہدیداران کا شکریہ*
کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) چئیرمین نارتھ ناظم آباد ٹاؤن، عاطف علی خان کی خصوصی ہدایات پر قلیل عرصے میں گودھرا نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں سڑک کی تعمیر مکمل کرلی گئی۔ اس اہم منصوبے سے صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور مقامی صنعتکاروں اور شہریوں کو درپیش سفری مشکلات میں کمی آئے گی۔ نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) کے عہدیداران نے سڑک کی جلد تکمیل پر چئیرمین عاطف علی خان اور متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کیا۔ نکاٹی کے صدر نے کہا کہ بہتر انفراسٹرکچر صنعتی ترقی کی بنیاد ہے اور اس اقدام سے علاقے میں کاروباری ماحول مزید مستحکم ہوگا۔ علاقے کے مکینوں اور کاروباری برادری نے بھی اس منصوبے کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نارتھ ناظم آباد ٹاؤن انتظامیہ اسی طرح ترقیاتی کام جاری رکھے گی۔




