پنجاب

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

جماعت اسلامی لاہور کے امیر ضیاء الدین انصاری نے ایڈووکیٹ چودھری ذوالفقار علی کے وساطت سے درخواست عدالت عالیہ میں دائر کی، درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا کیا گیا کہ پاکستان کے آئین کے مطابق لوکل گورنمنٹ کے انتخابات نہ کرانا احتساب اور لوکل سیل گورننس کی روح کو مجروح کرتا ہے، مقامی حکومتوں کے انتخابات کی عدم موجودگی مقامی ذمہ داری کے خاتمے کا باعث بنی ہے۔

مزید کہا گیا کہ بلدیاتی انتخابات کے عدم انعقاد کے باعث انتظامی افراتفری، وسائل کی غلط تقسیم اور رکی ہوئی ترقی جیسے نقصانات ہوئے ہیں، بلدیاتی انتخابات کے عدم انعقاد کے باعث جاگیرداروں کا عروج جبکہ کمزور طبقہ مزید کمزور ہو رہا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت فریقین کو پنجاب میں 90 دن کے اندر بلدیاتی انتخابات کرانے کی ہدایت کرے، آئینی فرائض سے غفلت برتنے پر فریقین پر جرمانے عائد کیا جائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You