پنجاب

6ستمبرکا دن۔۔ایک تاریخ ساز دن تحریر۔ عامر محمود ٹکٹ ہولڈر پی پی 289ڈیرہ غازی خان

6ستمبرکا دن۔۔ایک تاریخ ساز دن
تحریر۔ عامر محمود ٹکٹ ہولڈر پی پی 289ڈیرہ غازی خان مستقبل پاکستان پارٹی
پیارے قارئین!بقول شاعر:۔

کس کی ہمت ہے ہماری پرواز میں لاۓ کمی
ہم پروازوں سے نہیں حوصلوں سے اڑا کرتے ہیں
6ستمبر کا سورج جب بھی طلوع ہوتا ہے تو 6 ستمبر 1965 کی تاریخ میں فیلڈ مارشل محمد ایوب خان کی پرجوش تقریر پردہ تخیٔل میں گھوم جاتی ہے۔افواج پاکستان کے سپہ سالار اعظم نے قوم سے خطاب کرتے جب فرمایا”میرے عزیز ہم وطنو!لاالٰہ الا اللہ کا ورد کرتے ہوۓ آگے بڑھو اور دشمن کو بتا دو کہ اس نے کس قوم کو للکارا ہے“تاریخ کے اوراق کا مطالعہ کرنے سے یہ حقیقت سامنے آتی ہے کہ جب بھارت کی افواج نے رات کی تاریکی میں پاک سرزمین پر چپکے سے 6 ستمب 1965 کو حملہ کر دیا تھا۔سپہ سالار ایوب خان کی تقریر میں چونکہ ایک جوش اور ولولہ تھا ۔پوری قوم ایک تھی اور افواج پاکستان کا ہر نوجوان بے جگری سے لڑا۔اور ایک ہی صدا بلند ہوئی تھی بقول شاعر:۔
کس کی ہمت ہے ہماری پرواز میں لاۓ کمی
ہم پروازوں سے نہیں حوصلوں سے اڑا کرتے ہیں
گویا پوری قوم کے بچے بچے,جوان اور بوڑھوں میں ناموس وطن کا جذبہ جواں تھا۔ہماری بہادر خواتین نے بھی تاریخ ساز بہادری کی عظمت دکھائی۔بھارتی افواج کی ناپاک جسارت ناکام بنا کر ایک روشن مثال قائم کر دی گئی۔جو صبح کا ناشتہ لاہور میں فاتح بن کر کرنا چاہتے تھے شکست فاش سے دوچار ہوۓ۔یہ بات تو روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ جنگ ستمبر 1965 پاک افواج اور پوری قوم نے ایک جوش اور ولولہ تازہ سے لڑی۔افواج پاکستان کے نوجوانوں نے بہادری اور شجاعت کی فقید المثال تاریخ رقم کردی تھی ۔جس کے جذبہ کی جھلک سینہ تاریخ میں گل تازہ کی مانند موجود ہے۔اس ضمن میں ہم پر کچھ ذمہ داریاں بھی عائد ہوتی ہیں کہ یوم دفاع کے سلسلے میں ناموس وطن کا احساس تازہ پیدا کریں۔ناموس وطن کا سوال ہو کہ استحکام پاکستان کی بات, دہشت گردی کے خلاف جنگ ہو کہ مسائل کا حل پوری قوم متحد ہو۔حکومت اور اپوزیشن بھی پاکستان کے اقتصادی بحران اور حل کے لیے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوں۔پاکستان کی افواج اور باشندے اللہ کے فضل و کرم سے جذبے جواں رکھتے ہیں۔اس کا اعادہ 6 ستمبر2024 کے دن ہونے والی تقریبات اور بزم میں ہونا چاہیے اور دنیا کو بتا دینا چاہیے کہ ”ہم زندہ قوم ہیں“بقول شاعر:۔
عزیز مجھ کو تو رگ جاں سے بھی زیادہ ہے
میرے وطن یہ میری جاں تیری امانت ہے
آزاد قوموں کا شعار ہوتا ہے وہ اپنی بقا کی جنگ عزم اور حوصلے سے لڑتی ہیں۔پاکستانی قوم نے ہمیشہ وطن کی سلامتی کے لیے تاریخ ساز کردار ادا کیا اور بہادر افواج نے شجاعت کی شاندار روایت قائم کی۔جو نوجوان دفاع وطن کی خاطر جام شہادت نوش کر گئے ان کی عظمت کو سلام۔بقول شاعر:۔
اے راہ حق کے شہیدو,وفا کی تصویرو
تمھیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں
اے رب کریم یہ ملک سلامت رہے۔یہی التجا ہے۔ترقی کا سفر جاری رہے۔میری قوم کا ہر فرد خوش و خرم رہے۔امن اور سلامتی کی ہوائیں چلتی رہیں۔

تحریر عامر محمود قریشی ٹکٹ ہولڈر پی پی 289ڈیرہ غازی خان مستقبل پاکستان پارٹی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You