
5 فروری یوم یکجہتی کشمیر، منگلا آزاد کشمیر انٹری پوائنٹ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر ، کمشنر میرپور آزاد کشمیر ، چیرمین کونسل ضلع میرپور آزاد کشمیر نوید اختر گوگا کی شرکت

منگلا(مستنصر کیانی سے) تفصیلات کے مطابق 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر پوری دنیا میں رینے والے کشمیری اور پاکستانی منا رہے ہیں، اس سلسلے میں پاکستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والے پل پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شمولیت اختیار کی اور آزاد کشمیر کو ملانے والے پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مقبوضہ کشمیر کے بہن ، بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کیا۔ کشمیر بنے گا پاکستان ، کشمیر سے رشتہ کیا لا الہ الا اللہ کے ، لے کے رہیں گے آزادی کے نعروں سے طلبا و طالبات شرکاء کا لہو گرماتے رہے۔ آزاد کشمیر اور پاکستان کو ملانے والے پل کے دونوں اطراف میں اسکولز،کالجز کے طالبا و طالبات کے ساتھ اساتذہ نے بھی بھر پور شرکت کی۔
تقریب میں ضلع کونسل میرپور کے چیرمین نوید اختر گوگا اور اسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر کے ساتھ سی ای او بلدیہ دینہ گلشن نورین نے شرکت کی، مقررین نے خطاب کرتے ہوۓ اس عزم کا عہد کیا کہ وہ اپنے خون کے آخری قطرے تک اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
اس موقع پر مقررین کی طرف سے شہداۓ مقبوضہ کشمیر کو ان کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔



