
پولیس مقابلہ/کاروائی جہلم پولیس
بھاری مقدار میں چرس,شراب کی بوتلیں اور ناجائر اسلحہ بر آمد
ملزم اشتہاری و بد نام زمانہ منشیات فروش ہلاک
سورس اطلاع پر تھانہ سول لائن پولیس نے ہمراہ نفری بد نام زمانہ منشیات فروش راجہ حسیب ولد راجہ ادریس ساکن شمالی محلہ کے ڈیرہ پر ریڈ کیا.ملزمان سے بھاری مقدار میں چرس,شراب اور اسلحہ برآمد.منشیات فروشوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے ملزمان کے حامی مرد و خواتین مزاحمت کرتے ہوئے پولیس ریڈنگ پارٹی پر حملہ آور ہو گئے اور مزاحمت کرتے ہوئے ملزمان راجہ حسیب اور راجہ سہیل کو پولیس حراست سے چھوڑانے میں کامیاب ہو گئے.جس پر بذریعہ وائرلیس بھاری نفری موقع پر طلب کر لی گئی.راجہ حسیب,راجہ سہیل بدنام زمانہ سابقہ ریکارڈ یافتہ و ملزم اشتہاری راجہ سعادت عرف سعدی/فیصل شہزاد ولد محمد افتخار سکنائے سرائے عالمگیر ضلع گجرات نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور مرد و خواتین نے چھت سے پتھروں اور گملوں سے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجہ میں پولیس کے 3 جوان 1-سب انسپکٹر شعیب اصغر تھانہ سول لائن,2-کانسٹیبل خرم سجاد تھانہ صدر ملزمان کی فائرنگ,3-کانسٹیبل صلاح الدین ہمایوں محافظ سیکٹر1 گملے سر میں لگنے کی وجہ سے شدید زخمی ہو گئے.پولیس کانسٹیبلان کو شدید زخمی ہونے کی وجہ سے DHQاورBBHہسپتال راولپنڈی ریفرکر دیا گیا.جبکہ 2 حملہ آور1-راجہ سعادت عرف راجہ سعدی ملزم اشتہاری و سابقہ ریکارڈ یافتہ 2-فیصل شہزاد ولد محمد افتخار سکنائے ضلع گجرات اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے.پولیس نے موقع سے چند مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں.

رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب



