اہم خبریںجہلم

جہلم کمیٹی روم میں تمام محکموں کے سربراہان کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے

جہلم : کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن(ر)محمد محمود نے ڈی سی دفتر جہلم کمیٹی روم میں تمام محکموں کے سربراہان کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات اور اہداف کے مطابق کام کریں، ترقیاتی کاموں میں غیر ضروری تاخیر نا قابل برداشت ہے، ضلعی و تحصیل انتظامیہ تمام محکموں سے کام لیں، محکمہ سپورٹس، اثار قدیمہ، صحت، ریونیو، فارسٹ، پاپولیشن، بلڈنگز، پبلک ہیلتھ، ہائی وے و دیگر کے افسران نے اپنی اپنی کارکردگی بارے بتایا ہے، ترقیاتی منصوبوں کو معیار کے مطابق جلد از جلد کام مکمل کروانے، فنڈز کی منتقلی کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات دیں، انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے راولپنڈی ڈویژن سمیت دیگر شہروں میں ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، منگلا دینہ روڈ کی تعمیر و پودے لگانے کا کام،سنگوئی پارک، ٹلہ جوگیاں ٹریک پراجیکٹ بارے جاری کام کی معلومات حاصل کیں،انہوں نے محکمہ جنگلات سمیت مختلف محکموں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن(ر)محمد محمود جلالپوراریگیشن پروجیکٹ کے حوالے سے تعمیراتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں حکومتی اہداف کو مکمل کرنے تمام سکیموں پر کام جاری ہے۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن(ر)محمد محمود نے تمام ترقیاتی کاموں کا ان لائن پورٹل پر جائزہ لیا اور متعلقہ ایکسین سے کام ہدف کے مطابق مکمل کروانے اور معیار پر ہر گز نا سمجھوتہ کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر وقار خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ربنواز منہاس، اسسٹنٹ کمشنر، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال سمیت تمام اداروں کے سربراہان نے شرکت کی، ڈی ایس او ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایات دیں۔

رپورٹ:احمد رضا کرائم رپورٹر جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You