جہلم
27 جولائی بروزاتوار جامع مسجدالعقیل اہل حدیث مظفر ٹاؤن میں عظمت صحابہ ؓو اہل بیتؓ کے موضوع

27 جولائی بروزاتوار جامع مسجدالعقیل اہل حدیث مظفر ٹاؤن میں عظمت صحابہ ؓو اہل بیتؓ کے موضوع پر درس ہو گا۔
جہلم (محمد زاہد خورشید )27جولائی بروزاتوار بعد نمازعشاء جامع مسجد العقیل اہل حدیث مظفرٹاؤن جہلم میں عظمت صحابہ ؓ و اہل بیتؓ کے موضوع پردرس قرآن و حدیث ہو گا۔اس پروگرا م کی صدارت مہتمم جامعہ علوم اثریہ جہلم حافظ عبدالحمید عامر نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کریں گے۔ قاری محمد الیاس مدنی آف ساہیوال عظمت صحابہ و اہل بیت و امہات المؤمنین رضوان اللہ علیھم اجمعین کے موضوع پر خطاب کریں گے۔



