سندھ

26 ویں آئینی ترمیم کا سب سے زیادہ فائدہ عوام کو ہو گا: آغا سراج درانی

سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کا سب سے زیادہ فائدہ عوام کو ہو گا۔

کراچی میں احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم پر قوم کو مبارک باد دیتا ہوں، بلاول بھٹو نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا تسلسل قائم رکھا۔

آغا سراج درانی نے کہا کہ جس طرح بلاول بھٹو نے رات دن کوششیں کیں اسی طرح شہید بی بی بھی کرتی تھیں، آصف علی زرداری نے بھی 18 ویں ترمیم بڑی جدوجہد کے بعد پاس کروائی تھی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو بھی اسی طرح کام کرتے تھے، 26 ویں آئینی ترمیم کا سب سے زیادہ فائدہ عوام کو ہو گا، اب عوام کے برسوں سے زیرِ سماعت کیسز کی سماعت جلدی ہو گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You