خیبرپختون خواہ

ہمارے کارکنان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی : بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ حکومت انتہائی اوچھے ہتھکنڈوں پراُتر آئی ہے، ہمارے کارکنان کو بخیر و عافیت ہمارے حوالے کیا جائے، کارکنان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ایک جھوٹ چھپانے کے لئے 100 جھوٹ بول رہی ہے ، واقعے کے حوالے سے عطا تارڑ اور پولیس کے بیانات میں کھلے تضادات ہیں، کوئی فائرنگ اور کوئی ڈنڈوں سے حملے کا دعوی کررہا ہے ۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ عطا تارڑ بتائیں اٹک جانے والے قیدی وینز واپس اسلام آباد کیوں موڑ دی؟ صبح ضمانتیں ہونے کے بعد شام تک قیدی گاڑیوں کو کیوں سڑکوں پر گھمائے جارہے تھے؟ واقعے کی شفاف تحقیقات کے نتیجے میں حکومت کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You