رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
21 کس پتنگ باز/فروش، 3 کس آتش بازی کرنے والے ملزمان سمیت 4 کس ناجائز اسلحہ رکھنے اور ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان اور 1 کس منشیات فروش جہلم پولیس کی حراست میں
تفصیلات کے مطابق:
تھانہ سٹی اور تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر20 کس پتنگ باز/فروش ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 682 پتنگیں معہ 30 عدد کیمیکل ڈوریں برآمد کی پولیس تھانہ سٹی کی کاروائی کے دوران ملزمان نے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے مزاحمت کی جس پر تھانہ سٹی پولیس نے مزاحمت کی دفعات شامل کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
تھانہ دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرنے والے ملزم اسامہ خالد ولد خالد بٹ اور رضوان امین ولد محمد کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے سامان آتش بازی اور موقعہ سے پسٹل 30 بور کے 13 عدد چلیدہ خول برآمد
تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کرنے والے 2 کس ملزمان (1)محمود عرف مودا ولد محمد بلوچ (2) قیصر کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے سامان آتش بازی برآمد جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم جہانزیب ولد اورنگزیب ساکن ملکوال ضلع منڈی بہاؤ الدین کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد
تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 کس ملزمان (1)زبیر ولد محمد افضل ساکن ضلع منڈی بہاؤ الدین کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے کلاشنکوف معہ 165 راونڈز برآمد (2) محمد افتخار ولد محمد ریاض ساکن پنڈدادنخان کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد
تھانہ ڈومیلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم محمد بلال ولد محمد الیاس ساکن کوہالہ سوہاوہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے بندوق 12 بور معہ کارتوس برآمد
تھانہ دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش نوید اختر ولد جہانگیر اختر ساکن پنچور سوہاوہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 370 گرام چرس برآمد
ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم



