شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
2 ملزمان گرفتار بندوق 12 بور، پپش 30 بور معہ راونڈز برآمد
تفصیلات کے مطابق:
اسسٹنٹ سب انسپکٹر حسن رضا نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 2 کس ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتار کر لیے۔
ملزمان:
1۔اعجاز علی ولد مرید حسین ساکن کوٹلی پیراں پنڈدادنخان
2۔عتیق الرحمٰن ولد محمد رفیق ساکن محکہ مغربی جلالپور شریف جن کے قبضہ سے بندوق 12 بور ڈبل بیرل، پپش 30 بور دیسی اور راونڈز برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری
رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب



