اہم خبریںکالم/مضامین

عنوان:وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کے منہ میں زیرہ

ٹائٹل: بیدار ھونے تک

عنوان:وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کے منہ میں زیرہ

گزشتہ روز دس جون کو بجٹ 2021_2022 کا اجلاس ھوا۔ وفاقی وزیر فنانس شوکت ترین نے بجٹ اعلانیہ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ایڈہاک دس فیصد اضافہ کرکے اُنٹ کے منہ میں زیرہ ڈالا ھے۔ لیاقت علی ساہی ترجمان ڈیمو کریٹک ورکرز فیڈریشن کا کہنا ھے کہ ایڈہاک الاؤنس عارضی اضافہ ہوتا ہے جو کہ ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو اس کا کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا چونکہ ایڈہاک الاؤنس بنیادی تنخواہ کا حصہ نہیں ہوتا۔اس لئے پینشن اور دیگر مراعات میں ایڈہاک الاؤنس کو شامل نہیں کیا جاتا اس اضافے کو محنت کش طبقہ مسترد کرتا ہے، وفاقی سرکاری ملازمین کی تخواہوں میں گزشتہ سال اضافہ نہیں کیا گیا تھا لہٰذا دوسال میں مہنگائی سرکار کے اعداد شمار کے مطابق اٹھارہ اعشاریہ سات فیصد لہٰذا مہنگائی کی تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم سے کم بیس فیصد کیا جائے اور اسے بنیادی تنخواہ کا حصہ بنایا جائے، غیر ہنر مند مزدوروں کے کم سے کم ویجز میں پچھلے سال بھی اضافہ نہیں کیا گیا تھا اس وقت کم سے کم ویجز سترہ ہزار پانچ سو روپے ماہانہ ہے اس میں موجودہ دو سالہ مہنگائی اٹھارہ اعشاریہ سات کے تناسب سے اضافہ کریں تو تین ہزار سات سو پچیس اعشاریہ پانچ روپے بنتا ہے اس تناسب سےاضافہ کیا جائے، ملک بھر کے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر وفاقی اور صوبائی اداروں میں اس وقت بھی سترہ ہزار پانچ سو روپے کم سے کم ویجز کی ادائیگی کرنے کے دس ہزار سے بھی کم ادائیگی کی جارہی ہیں اس ظلم و زیادتی کے خلاف ریاست ایکشن لے اور مزدوروں کو کم سے کم ویجز کے نوٹیفیکشن پر عمل درآمد کرائے۔۔۔ محکمہ تعلیم سندھ کے متحرک رہما اصفہان انصاری صاحب نے جاوید صدیقی سینئر جرنلسٹ سے بات کرتے ھوئے تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ھے کہ پی ٹی آئی نے انصاف کو نظر انداز کرتے ھوئے نیا بجٹ پیش کیا ھے جو سرکاری ملازمین کیلئے قہر ثابت ھوگا۔ اصفہان انصاری صاحب کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں مہنگائی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال سے تیس سے پچاس مجموعی فیصد اور بیس سے تیس عمومی فیصد بڑھی ھے۔ اپنے صوبے سندھ کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ھوئے بتایا کہ بلاول بھٹو صاحب نے بجٹ سے ایک روز قبل پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ھوئے کہا کہ انکی حکومت نے ایک سو پچاس فیصد تک اضافہ کیا ھے اور اس بجٹ میں بھی سرکاری ملازمین و پینشنرز کو مایوس نہیں کریں گے کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی جماعت ھے اور عوام کی بڑی تعداد سرکاری ملازمت بھی کرتی ھے بھٹو کا نعرہ تھا روٹی کپڑا اور مکان۔۔محکمہ تعلیم سندھ کے متحرک رہما اصفہان انصاری صاحب نے بلاول بھٹو صاحب سے مطالبہ کیا ھے کہ سندھ کے سرکاری ملازمین و پینشنرز میں پچاس فیصد اضافہ کرکے سردار آصف علی ذرداری جیسا اعلیٰ ظرف اور اعلیٰ وقار کرکے بڑا دل دکھائیں۔

کالمکار: جاوید صدیقی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You