انٹرنیشنل

14 اگست کا سورج پاکستان میں امن کا پیغام لے کر طلوع ہوا۔ اکرام الدین

14 اگست کا سورج پاکستان میں امن کا پیغام لے کر طلوع ہوا۔ اکرام الدین

پاکستان کی حفاظت ہر شہری کا فرض اور اہم زمہ داری ہے۔چیف ایگزیکٹیو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ

بلونیا(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو اکرام الدین نے کہا کہ 14 اگست کا سورج پاکستان میں امن کا پیغام لے کر طلوع ہوا علامہ اقبال کا خواب، قائد اعظم محمد علی جناح کی جہد مسلسل ایک آزاد اور خودمختار اسلامی مملکت پاکستان کی صورت میں سامنے آئی اس سے بے خبر کہ ہمارے قومی دن کے تقاضے کیا ہیں اکثر لوگ یوم آزادی خاموشی سے سو کر گزار دیتے ہیں یا یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ اس ملک نے انہیں کیا دیا ہے سوال یہ ہے کہ انہوں نے اس ملک کو کیا دیا، ایک ذمہ دار شہری اور اس قوم کا فرد ہونے کی حیثیت سے کیا اس ملک کیلئے کوئی کنٹری بیوشن کیا، کیا کبھی اپ نے اپنا جائزہ لیا ہے کہ ان گزرنے سالوں میں آپ نے اپنے ملک اور معاشرے کی بہتری کیلئے کون سا مفید کام کیا ہے یا کوئی ایسا عمل جس سے کسی ایک بھی پاکستانی شہری کو فائدہ پہنچا ہو یہ یوم آزادی یوم احتساب بھی ہے اپنی ذات کا احتساب کریں بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو اکرام الدین نے یوم آزادی پر خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستان کی بقاء سلامتی اور خوشحالی کا ضامن صرف اسلام ہے ہمیں وہ عہد و پیمان پورا کرنے کیلئے نئے عزم کے ساتھ اٹھنا ہوگا جو قیام پاکستان کے وقت ہم نے اپنے اللہ سے کیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ جب تک قوم اپنے اس عہد کو پورا نہیں کرتی ملک ترقی و خوشحالی کی منزل کو حاصل کر سکتا ہے نہ قومی وقار اور ملکی خودمختاری کی بحالی اور حقیقی آزادی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You